شمالی کوریا کی ٹیم’کم جونگ ان‘ کی پسندیدہ ڈش سیکھنے پیرس جائے گی

شمالی کوریا کی ٹیم’کم جونگ ان‘ کی پسندیدہ ڈش سیکھنے پیرس جائے گی
North Korea
کیپشن: Cheese

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (نیوز ڈیسک) پیرس کے ایک اخبار کے مطابق شمالی کوریا سے کھانے بنانے کے ماہرین کی ایک ٹیم ”پنیر“ بنانے کا طریقہ سیکھنے کے لئے پیرس جائے گی۔ اخبار کے مطابق مشرقی فرانس میں واقع ”نیشنل ڈیری انڈسٹریل کالج“ ان مہمانوں کی میزبانی کے لئے تیاریوں میں جُتا ہوا ہے۔ ان کی تربیت کئی ماہ پر محیط ہوگی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران انہیں صرف ایک قسم کا پنیر بنانا سکھایا جائے گا۔ پنیر کی اس قسم کا نام ”ایمنٹل“ ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ یہ شمالی کوریا کے سربراہ ”کم جانگ ان“ کی پسندیدہ غذاءہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ”کم جانگ“ جب سوئٹزرلینڈ میں تعلیم حاصل کررہے تھے تو یہ ان کا محبوب کھانا تھا۔ اب شمالی کوریا کے تین ماہرین کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ اس پنیر کی ترکیب سیکھ کر پیانگ یانگ ڈیری میں بھی اسی کوالٹی کا پنیر تیار کرکے دکھائیں۔ معلوم ہوا ہے کہ متعدد ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں لیکن وہ مطلوبہ کوالٹی کا پنیر بنانے میں ناکام رہے جس کے بعد پنیر سفارتکاری مشن کا آغاز کیا گیا۔