امریکہ اور روس جنگ کے دہانے پر

امریکہ اور روس جنگ کے دہانے پر
Nato
کیپشن: USA

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بون (بیورو رپورٹ)امریکہ اور روس کے درمیان یو کرائن کے مسئلہ پر تناو¿ میں اضافہ ہو گیاہے اور امریکہ نے نیٹو کو مضبوط کرنے کے لئے فوج کی چار کمپنیاں بھیج دی ہیں۔ہر کمپنی میں 600فوجی موجود ہیں ۔ یورپ کے چار ملکوں کو یہ کمپنیاں دی جائیں گی یہ ملک پولینڈ ، لیتھونیو ، لیسٹویا اور ایسٹونیا ہوں گے ۔ جہاں ہر کمپنی اپنے کام سر انجام دے گی ۔ان امریکی فوجیوں کاکام مقامی فوجیوں کو ٹریننگ دینا ہوگا جبکہ دیگر کام بھی سر انجام دیئے جائیں گے ۔ پینٹا گون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی کا کہنا ہے کہ یورپین فوجیوں کو امریکی فوجی ٹریننگ دیں گے ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ یو کرائن کے مسئلہ کے دوران متعدد پیچیدگیوں کے بعد امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے اتحادیوں کو مضبوط کرتے ہوئے ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ گزشتہ ہفتے نیٹو افواج نے کہا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فضائی ، بری اور بحری نگرانی بڑھائی جائے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوکرائن کے مسئلے کے آغاز کے بعد یہ پہلی اتنی بڑی جنگی نقل و حمل ہے ۔