فحش فلم بنانے پر مذہبی سکالر پر فرد جرم عائد

فحش فلم بنانے پر مذہبی سکالر پر فرد جرم عائد
video
کیپشن: Muslim

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بوگور(بیورو رپورٹ)انڈونیشیا کی عدالت نے ایک مذہبی سکالر پر دو خواتین کے ساتھ فحش فلم بنانے پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ فلم انڈونیشیا علما ءکونسل کے ممبر سیف السروی جیادی نے دو کنڈر گارٹن استانیوں کے ساتھ 2011ءمیں بنائی تھی اور یہ ویب سائیٹ پر بھی موجود تھی ۔ اس الزام کے بعد انڈونیشیا علما ءکونسل نے سیف السروی کی رکنیت منسوخ کردی ہے ۔ سیف السروی بوگور کا ایک سکول چلا رہے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد سکول انتظامیہ نے انہیں عہدے سے ہٹاتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی فعل ہے سکول کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔