بھارتی وزیردفاع کا فوج کی حساس فائلیں چوری ہونے کا انکشاف

بھارتی وزیردفاع کا فوج کی حساس فائلیں چوری ہونے کا انکشاف
بھارتی وزیردفاع کا فوج کی حساس فائلیں چوری ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت وزیر دفاع اے کے انتھونی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سائبر کرائمز کے ذریعے بھارتی فوج کی کئی حساس فائلیں چوری کرلی گئی ہیں، خفیہ نوعیت کی دستاویزات انتہائی اہمیت کی حامل تھیں، سماجی ویب سائیٹس جرائم کی ماں بن چکی ہیں جس کے ذریعے قومی سلامتی اور خود مختاری سے متعلق راز افشاءہورہے ہیں، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا خیال رکھے۔پانچ روزہ آرمی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کا استعمال غلط ہاتھوں سے ہورہا ہے جس کی بنا پر ملک کی سالمیت اور خودمختاری بھی داﺅ پر لگ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹوں کے ذریعے ملک کے ایسے راز افشاءہورہے ہیں جن کا سلامتی اور خودمختاری کے ساتھ واسطہ ہے تاہم فوج کو اس طرح کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے کارگر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے سائبر کرائم کے ذریعے اہم نوعیت کی فائلیں غائب کردی گئی ہیں جو انتہائی اہمیت کی حامل تھیں اور فوج کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سائبر کرائم کو ختم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سائبر کرائم کے ذریعے ملک میں خوف و دہشت کا بھی ماحول پھیلا جارہا ہے تاہم فوج نے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔