حافظ سعید کا بی جے پی کو جواب

حافظ سعید کا بی جے پی کو جواب
saeed
کیپشن: Hafiz

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستانی تنظیم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ نریندر مودی پاکستان کے ہندوؤں کو بھڑکانے کے بجائے بھارت میں مسلمانوں کو ان کا حق دیں . حافظ  سعید نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، "میں چاہتا ہوں کہ نریندر مودی یہ سنے کہ پاکستان میں ہندو، ان کی زندگی اور ان کا احترام مکمل طور پر محفوظ ہے اور ان کی حالت ویسی نہیں ہےجیسا آپ نے مسلمانوں کے ساتھ کیا ہے. "   حافظ سعید نے یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت میں بی جے پی کے لیڈر گری راج سنگھ نے جمعہ کو ایک جلسہ عام میں کہا تھا کہ جو لوگ مودی کے مخالف ہیں انہیں پاکستان بھیج دیا جائے گا. ان کے اس بیان کو دنیا بھر میں ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے .  بھارت میں اس وقت عام انتخابات چل رہے ہیں اور ان انتخابات کے نتائج 16 مئی کو آئیں گے.  بی جے پی نے نریندر مودی کو اپنے وزیر اعظم کے عہدہ کا امیدوار بنایا ہے، جو کہ ایک کٹر ہندو  ہے  اور  پاکستان کے شدید ترین مخالف .