عام آدمی بھی ’خاص ‘بن گیا

عام آدمی بھی ’خاص ‘بن گیا
India
کیپشن: Kajerwal

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (بیورورپورٹ)بھارت کے ’عام آدمی‘  اروند کیجریوال نے بنارس میں نامزدگی داخل کرنے سے پہلے روڈ شو کے دوران طاقت کا مظاہرہ کیا. اسی روڈ شو کے دوران عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے بار - بار کہا، " میں تو غریب آدمی ہوں، میرے پاس پیسے کہاں. جیب میں صرف 500 روپے پڑے ہیں. " لیکن جب  کاغذات  نامزدگی داخل کئے، تو ان کی جائیداد نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ کم از کم فقیر تو نہیں ہیں.ان کی جانب سے فراہم کردہ  تفصیلات کے مطابق ان کے  اکاؤنٹ میں 425,085  بھارتی روپے ہیں. کیجریوال کے پاس 92 لاکھ روپے کی غیر منقولہ جائیداد بھی ہے. ان کی بیوی کے پاس 1 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ہے. دونوں کی ملا کر تقریبا 2 کروڑ روپے بنتی ہے. دلچسپ بات یہ ہے کا دہلی انتخابات کے لئے ان کی جانب سے جو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کے  اثاثوں میں خاصا اضافہ بھی ہوا ہے . 2013 میں ان کا بینک بیلنس 1.57 لاکھ روپے تھا، جو اب 4.25 لاکھ روپے ہو گیا. کیجریوال کی بیوی کے'موو ایبل ' اثاثے 2013 میں 16.85 لاکھ روپے تھے ، جو اب بڑھ کر 17.41 لاکھ روپے پر پہنچ  گئے ہیں . ان میں کیش رقم ، میوچل فنڈ، 300 گرام سونا اور 500 گرام چاندی  شامل ہیں .  کیجریوال نے 2012-13 میں 2.05 لاکھ روپے کمائی درج کرائی اور ان کی بیوی کی آمدنی 9.84 لاکھ روپے بتائی گئی تھی.