وزیر خزانہ نے ڈالر مزید سستا ہونے کی امید ظاہر کردی ، ملازمین کی تنخواہیں ہر بجٹ میں بڑھتی ہیں : اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے ڈالر مزید سستا ہونے کی امید ظاہر کردی ، ملازمین کی تنخواہیں ہر ...
dar
کیپشن: ishaq

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ روپے کی قدر میں مزید استحکام آئے گا اور ڈالر مزید سستا ہوگا۔وزیر خزانہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین پریشان نہ ہوں ہر بجٹ میں ان کا معاوضہ بڑھایا جاتا ہے، اس بار بھی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کیا جائے گا۔ اقتصادی ترقی میں بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اس وقت اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6ارب 90ڈالر ہو چکے ہیں ، ستمبر تک ملکی زد مبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔اسحاق ڈارنے کہا کہ میں ناراض نہیں ، غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ جھوٹا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو 3جی اور 4جی کے لائسنس کی نیلامی سے ایک ارب 30کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تھری جی اور 4جی آنے کے بعد پاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب آجائے گا ۔ٹیکس نیٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام ارکان پارلیمنٹ کے پاس اب نیشنل ٹیکس نمبر ہے ، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -