پاکستان ورلڈ فوڈ پروگرام کو گندم عطیہ کرنیوالا دوسرا بڑا ملک

پاکستان ورلڈ فوڈ پروگرام کو گندم عطیہ کرنیوالا دوسرا بڑا ملک
پاکستان ورلڈ فوڈ پروگرام کو گندم عطیہ کرنیوالا دوسرا بڑا ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عالمی ادارہ خوراک (ڈبلیو ایف پی) کو گندم کا عطیہ کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔ پاکستان نے گذشتہ سال کے دوران ڈبلیو ایف پی کو ایک لاکھ 50 ہزار ٹن گندم عطیہ کی۔ ڈبلیو ایف پی کے پاکستان میں ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے شہریوں کو غذائی قلت سے بچانے کیلئے گذشتہ سال کے دوران 5 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کی گندم دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے گندم کی فراہمی اس وقت کی گئی جب غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے اس کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فاٹا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 83 لاکھ شہریوں کو غذائی قلت سے محفوظ بنانے کیلئے خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -