آئی ایس آئی پر الزامات: جیو ٹی وی کی بندش کی درخواست پر سماعت بدھ کی شام متوقع

آئی ایس آئی پر الزامات: جیو ٹی وی کی بندش کی درخواست پر سماعت بدھ کی شام متوقع
 آئی ایس آئی پر الزامات: جیو ٹی وی کی بندش کی درخواست پر سماعت بدھ کی شام متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے حساس اداروں کے خلاف پراپیگنڈا اور الزامات کی وجہ سے جیوٹی وی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) میں بدھ کی شام چھ بجے متوقع ہے۔پیمرا کے رکن میاں شمس کے مطابق فوج کیخلاف پراپیگنڈا کرنے پر جیو نیوز کیخلاف پیمرا قوانین کے تحت کارروا ئی کرنے اور لائسنس منسوخ کرنے کیلئے تین درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر کارروائی کیلئے پیمرا کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں ان درخواستوں پر غور اور جیو نیوز کیخلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان درخواستوں پرفیصلے کی صورت میں جیو ٹی وی کو جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ، اسے بند کیا جاسکتا اور اس کا لائسنس منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ جیو نیوز کیخلاف کارروائی کیلئے پیمرا کو حکومت کے ساتھ ساتھ دو شہریوں کی طرف سے بھی درخواستیں دی گئی ہیں۔ میاں شمش کاکہنا تھا کہ جیو نیوز نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ ہر شہری پاک فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ آج اجلا س طلب کرلیاگیاہے اور بدھ کی شام جیوکیخلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوگی ۔یادرہے کہ حامد میر پر حملے کے بعد نجی ٹی وی چینل کی جانب سے مسلح افواج اور حساس اداروں کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے تھے جس پر آئی ایس آئی حکام نے ناپسندیدگی کا اظہار کیاتھااور گذشتہ شام وزارت دفاع کے ذریعے تحریری شکایت پیمرا  میں بھجوائی گئی تھی ۔