ملک کے مختلف حصوں میں جیونیوز کے چینل نمبرتبدیل

ملک کے مختلف حصوں میں جیونیوز کے چینل نمبرتبدیل
ملک کے مختلف حصوں میں جیونیوز کے چینل نمبرتبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں جیونیوز کو کیبل آپریٹرز نے آخری بند پر کردیاہے جبکہ جنگ گروپ نے بعض مقامات پر نشریات بند ہونے کا دعویٰ کیاہے تاہم نشریات کی بندش کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مری ، لاڑکانہ ، بہاولنگرکینٹ ایریا ،ملیر کینٹ ، سٹیلائیٹ ٹاﺅن ، مظفرگڑھ ، آزادکشمیر، سانگھڑ، شہدادپوراور گلگت میں نشریات بند کردی گئی ہیں جبکہ لاہورمیں بعض مقامات ، حیدرآباد، چارسدہ اور ملتان میں جیونیوز کے نمبر تبدیل کردیئے گئے ہیں اور پہلے سے پیچھے کردیاگیاہے ۔یادرہے کہ ملک کے حساس اداروں پر الزامات کے بعد پیمرا نے جیونیوز کو بند ش کا شوکاز نوٹس جاری کررکھاہے ۔

مزید :

اسلام آباد -