وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کی ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور اب پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز نے چوہدری نثار سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت بڑھ گئی ہے اور پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور مفادات کا بھی احترام کرتے ہیں۔