اسلام آباد ہائی کورٹ میں جیو کے خلاف درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جیو کے خلاف درخواست خارج
 اسلام آباد ہائی کورٹ میں جیو کے خلاف درخواست خارج
کیپشن: islamabad high court. . .

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیو نیوز کی انتظامیہ اور جیو کے معروف اینکرز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے اور چینل کا لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ریاض احمد خان کی عدالت میں درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست میں وفاق، پیمرا،جیو کی انتظامیہ اورجیو کے معروف اینکرز انصار عباسی، نجم سیٹھی، ادریس بخیتار،منیب فاروق، امتیاز عالم ،افتخار احمد، عمر چیمہ، ڈاکٹر عامر لیاقت ، نجی ٹی وی کی اینکر عاصمہ شیرازی اور حامد میر کے بھائی عامر میر کو فریق بنایا گیا ، درخواست گزارمقامی صحافی نے موقف اختیار کیا کہ جیو انتظامیہ اور جیو نیٹ ورک کے مختلف پروگرامز کے اینکرز ، حامد میر کے بھائی عامر میر اور نجی چینل کی اینکر عاصمہ شیرازی نے ٹی وی نشریات میں مسلح افواج کو بدنام کیا ، اس لیے ملوث افراد کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کی کارروائی کی جائے اور جیو نیوز کا لائسنس منسوخ کیا جائے ،عدالت نے سماعت کے بعد مختصر فیصلہ جاری کیا جس میں درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے خارج کردیا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -