پرویزمشرف کی درخواست منظور، ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے نوٹس جاری

پرویزمشرف کی درخواست منظور، ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے نوٹس جاری
پرویزمشرف کی درخواست منظور، ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے نوٹس جاری
کیپشن: Sindh High Court

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے دائر درخواست پر ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے اور ریماکس دیئے ہیں کہ یکطرفہ فیصلہ نہیں کرتے ، نوٹس جاری کررہے ہیں ۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے درخواست کی سماعت کی ۔سابق صدر کے وکیل بیرسٹرفروغ نسیم نے موقف اپنایا کہ پانچ اپریل 2013ءکو وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کانام ای سی ایل میں ڈالالیکن دواپریل 2014ءکو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے سے انکار کردیا۔ درخواست گزار نے دونوں فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی کہ پرویز مشرف کی والدہ علیل ہیں اور وہ اپنی بوڑھی بیمار ماں کی عیادت کیلئے بیرون ملک جاناچاہتے ہیں،روکنا بلاجواز ہے لہٰذا ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیاجائے ۔ عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 23اپریل تک ملتوی کردی۔ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ پرویز مشرف نے بیرون ملک جانے کافیصلہ کرلیاہے اور کراچی کے بعد اگلی منزل دبئی ہوسکتی ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی پرویز مشرف کی کراچی آمد کو بیرون ملک روانگی کی پہلی سیڑھی قراردیاتھا۔