سندھی عوام کو چور کہنے پر سندھ اسمبلی میں عابد شیر علی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

سندھی عوام کو چور کہنے پر سندھ اسمبلی میں عابد شیر علی کے خلاف مذمتی قرارداد ...
سندھی عوام کو چور کہنے پر سندھ اسمبلی میں عابد شیر علی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
کیپشن: Sindh Assembly Building

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھی عوام کو بجلی چور کہنے پر وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر وزیر نثار کھوڑو کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر مملکت نے سندھ کے عوام سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے جو غلط ہے، اس طرح کا بیان دینے پر انہیں نوٹس دینا چاہئے اور آئندہ ایسے بیانات سے روکنا چاہئے۔ قرارداد میں وزیراعظم نواز شریف سے بھی عابد شیر علی کے بیانات کا نوٹس لینے اور آئندہ ایسے بیانات دینے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایوان میں موجود مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ مروت نے بھی قرارداد کی مخالفت نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی اپنے الفاظ واپس لیں، وہ سندھی عوام کے تحفظات سے وفاق اور قیادت کو آگاہ کریں گے۔

مزید :

کراچی -