سائیں سے بڑا سائیں ۔۔۔قائم ’ہِل ‘ گئے ، بلاول سندھ کے وزیراعلیٰ بنیں گے

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو تبدیل کرکے پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کوالیکشن لڑانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے، وہی ممکنہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید قائم علی شاہ کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی گئی اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو ہٹانے کیلئے سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رکن کو وزیر اعلیٰ سندھ مقرر کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں اعلیٰ قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا تھا تاہم تھرپارکر کی صورتحال کے باعث اس فیصلے میں تاخیر ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے لارکانہ سے الیکشن لڑوایا جاسکتا ہے ۔