کراچی میں فائرنگ ، علامہ تقی ہادی نقوی جاں بحق ،مجلس وحدت المسلمین کا تین روزہ سوگ کا اعلان

کراچی میں فائرنگ ، علامہ تقی ہادی نقوی جاں بحق ،مجلس وحدت المسلمین کا تین ...
کراچی میں فائرنگ ، علامہ تقی ہادی نقوی جاں بحق
کیپشن: Taqi Hadi Naqvi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سکالر اور شیعہ عالم علامہ تقی ہادی نقوی کو نارتھ ناظم آباد میں موت کے گھاٹ اتاردیا گیا جس کے بعد مجلس وحدت المسلمین نے تین روزہ سوگ کااعلان کردیا۔ ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق دوموٹرسائیکلوں پر سوارچار افراد نے بورڈآفس کے قریب رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علامہ ہادی نقوی زخمی ہوگئے ، ہسپتال منتقلی کے دوران ہی چل بسے ۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیورکوحراست میں لے لیا اور ابتدائی طورپر واقعے کو فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ قراردیدیا ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی گئی اور علامہ تقی ہادی نقوی کی آنکھ، بازواورسینے میں گولیاں لگیں ۔ علامہ ہادی نقوی کو پہلے پرائیویٹ ہسپتال اور پھر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیا۔ وہ جے ڈی سی ایجوکیشن ونگ کے سربراہ اور متعدد کتابوں کے مصنف تھے ۔مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے علامہ تقی ہادی نقوی کے قتل پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تین روزہ سوگ کااعلان کردیا۔

مزید :

کراچی -