عمر اکمل مہندی لگا کر روپوش ہو گئے ، مقدمہ درج

عمر اکمل مہندی لگا کر روپوش ہو گئے ، مقدمہ درج
عمر اکمل مہندی لگا کر روپوش ہو گئے ، مقدمہ درج
کیپشن: Omar Akmal

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) قانون شکنی کے عادی  کرکٹر  عمر اکمل  ایک بار پھر قانون شکنی کرکے قانون کی گرفت میں آگئے ہیں   اور عمر اکمل دولہے سے پہلے’شادی ‘ کے ملزم بن گئے تاہم وہ دلہن لے کر فرار ہونے اور ایف آئی آر سے نام نکلوانے میں کامیاب ہوگئے۔ عمر اکمل نے بیدیاں روڈ پر   اپںی   مہندی کی تقریب میں ون ڈش اور تقریب کیلئے مقرر وقت کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا  ۔ مہندی کی یہ تقریب بیدیاں  روڈ کے عبداللہ فارم ہاﺅس پر ہوئی جس میں مہندی تو خوب رنگ لائی تاہم  مقررہ وقت کے بعد بھی تقریب جاری رہی ۔ میڈیا پر خبریں نشر ہونے پر انتظامیہ چارو ناچار ہلکی سی حرکت میں آئی تو وزیراعلیٰ کی طرف سے نوٹس لینے اور کارروائی کا حکم جاری کرنے پر سرعت سے قانونی کاروائی عمل میں لانا  مجبوری بن گئی۔ عمر اکمل میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد منکوحہ سمیت پونے گیارہ بجے کے قریب فارم ہاﺅس سے نکل آئے جبکہ تقریب جاری رہی۔ میڈیا کی لائیو نشریات کے بعد گیارہ بجے کے بعد انتظامیہ کے افسر پہنچنے کی اطلاع پر فارم ہاﺅس کی لائٹیں بجھانا شروع کردیں گئیں لیکن انتظامیہ نے کھانے اور دیگر خلافِ قانون عمل کی تصاویر بنائیں اور تھانے میں چارافراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا تاہم اعلانات کے برعکس خوش قسمتی سے عمراکمل کانام ایف آئی آر میں شامل نہیں ۔  مقدمہ فارم ہاﺅس کے مالک عبداللہ اور کیٹرنگ کمپنی کے تین ملازمین کیخلاف درج کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب عمر اکمل روپوش ہوگئے ہیں اور کسی کے رابطے میں نہیں  آرہے ۔ پولیس کے مطابق مختلف اطلاعات پر عمر اکمل کو تلاش کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ ٰ کے احکامات کی روشنی میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ۔