کرکٹر عمر اکمل دلہن لینے پہنچ گئے
لاہور(نیو ز ڈیسک)کرکٹر عمر اکمل دلہنیا لینے کیلئے پہنچ گئے کچھ دیر بعد وہ اپنی زندگی کے ہم سفرکے ساتھ واپس لوٹیں گے، عمر اکمل کی سہرابندی کی تقریب لاہو رکینٹ کے علاقے میں ہوئی ۔ عمر اکمل سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی بیٹی نور آمنہ سے آج شادی کر رہے ہیں ،شادی کی تقریب کو یاد گار بنانے کیلئے دونوں گھروں میں خوب تیاریا ں کی گئیں ہیں۔کرکٹر عمر اکمل شادی کیلئے ایک ایک چیز کو خود دیکھ رہے ہیں یہاں تک جو شیر وانی انہو ں نے زیب تن کی ہے وہ بھی انہوں نے ڈیزائنر کے ساتھ مل کر خود تیار کی ،دوسری طرف نور آمنہ کی تیاریاں بھی دیکھنے والی ہیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز عمر اکمل کی رسم حنا کی تقریب میں قوانین کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے عمر اکمل کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ، جس کے بعد پولیس عمر اکمل کو ساری رات ڈھونڈتی رہی اور وہ کسی جگہ روپوش رہے لیکن شاید کہ صبح ہوتے ہی یہ معاملات پوشیدہ طور پر طے پا گئے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا آج بھی کوئی ایسا واقعہ ہو گا یاپھر شادی کی تقریب قوانین کے مطابق ہوگی ۔