لاہور میں سندھ پولیس بلال بھٹو کو سیکیورٹی فراہم کرے گی
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری لاہور کے دورہ کی تاریخ کا تعین خود کریں گے جبکہ مقامی قیادت کی طرف سے انہیں تین تاریخیں تجویز کی گئی ہیں ۔ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کا لاہور کا دورہ مسلسل التوا کا شکار ہے تاہم اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی سیکیورٹی کے لئے پنجاب پولیس کے ساتھ سندھ پولیس کا دستہ بھی شامل ہوگا۔