لاہور میں مہنگائی بڑھ گئی

لاہور میں مہنگائی بڑھ گئی
لاہور میں مہنگائی بڑھ گئی
کیپشن: lahore

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال)ضلعی حکومت نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے لئے نئی قیمتوں کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے اس نوٹفکیشن کے مطابق چینی ‘ گوشت‘دالوں اور دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اس طرح ضلعی حکومت نے ہر گھر کی استعمال میں ہونے والی ہر چیز کی نئی قیمت مقرر کرکے اہل لاہور کے باسیوں پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے ۔ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو کا اضافہ کرتے ہوئے قیمت 52روپے فی کلو گرام سے بڑھا کر 55روپے کردی ہے ۔دودھ فی لیٹر میں 5روپے کا اضافہ کرتے ہوئے دودھ 55روپے سے بڑھا کر 60روپے فی لیٹر کردی گئی ہے ۔دہی کی قیمت میں 5روپے فی کلو گرام اضافہ کرتے ہوئے قیمت 65روپے فی کلو گرام کردی ہے مٹن کی قیمت میں 50روپے فی کلو گرام کا اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 500روپے فی کلو گرام کی گئی ہے ۔بیف کی قیمت میں 70روپے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 180روپے سے بڑھا کر 250روپے فی کلو گرام کی گئی ہے روٹی سو گرام کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کرکے روٹی کی نئی قیمت 6روپے کی گئی ہے ۔نان کی قیمت اوپن چھوڑ دی گئی ہے جو اس وقت بعض مقامات پر دس روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں۔ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ مقررہ نرخنامے پر عملدرآمد کروایا جائے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں۔ چاول باسمتی سپر نیا120 روپے کلو، چاول باسمتی نیا386 (نیا)74 روپے کلو، دال چنا باریک سپیشل66 ، دال چنا 62 ، دال مسور باریک150 ، دال مسور(موٹی)105 ، دال ماش دھلی ہوئی(برما)125 ، دال ماش چھلکے والی(برما)120 ، مونگ دال دھلی ہوئی (موٹی) 155 ، کالے چنے (موٹے)65 ، سفید چنے (بارک)62 ، بیسن68 ، سرخ مرچ200 ، چینی سفید55 ، دودھ فی لیٹر60 ، دہی 65 ، مٹن 500 ، بیف250 ، روٹی (100 گرام ) 6روپے فی عددفروخت ہو گی۔

مزید :

لاہور -