جمعیت علمائے اسلام نے پارٹی انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیا
لاہور( سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی )کے پارٹی کے انتخا بی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق بلوچستان کے 19جون سندھ کے 22جون پنجاب کے 24جون اور خیبر کے 26جون جبکہ مرکزی انتخا بات رمضان المبارک کے بعد ہوں گے۔ اس بات کا اعلا ن جے یو آئی کے مر کزی ناظم انتخا ب ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ مشترکہ پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ملک سکندر خا ن ایڈووکیٹ نے کہا کہ دستور کے مطابق پا رٹی میں ہر تین سال کے بعد تین ماہ تک رکنیت سازی ہو تی ہے اور پارٹی کار کن بننے کے لیئے 20روپے فیس ادا کی جا تی ہے اس کے بعد مقامی سطح سے انتخا بی عمل کا آغاز ہو تا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یو سی سطح سے لے کر صوبائی سطح تک انتخابات کا عمل رمضان تک مکمل ہو جا ئے گاجبکہ مر کزی انتخابات رمضان کے بعد ہو ں گے انہوں نے بتا یا کہ انتخا بی عمل میں کسی بھی عہدے کے لیئے کسی کو بھی امیدوار بنا یا جا سکتا ہے ، جے یو آئی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کامیا بی کے لیئے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے معا ملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہے،پارٹی کا پا لیسی ساز ادرہ جنرل کو نسل ہے تمام اختیا رات اسی ادارے کے پاس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن کو کار کن امیر صلاحیت کی بنیاد پر منتخب کرتے ہیں، جمعیت میں یونٹ سے لے کر مر کز تک انتخا بی عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم صرف دعوی ہی نہیں کرتے بلکہ عمل کرتے ہیں ، قبائلی جر گے کو حکومت نے بائی پا س کر کے اسان راستے کو چھوڑا ہے ۔