لاہور سے کراچی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ، تین ملزم گرفتار

لاہور سے کراچی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ، تین ملزم گرفتار
لاہور سے کراچی اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام ، تین ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار گروپ کی ٹائٹ کوچ ٹرین میں اسلحہ سمگل کرنے کا انکشاف ہوا ہے تاہم ریلوے پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش کو ناکا م بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ لے کر ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فار م تک پہنچنے کے بعد ریلوے پولیس کے سکیورٹی انتظامات کا بھی پول کھل کرسامنے آگیا ہے اور ریلوے پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سات آٹھ مہینے سے ریلوے میں یہ موضوع زیربحث تھا کہ بعض عناصر کی مبینہ ملی بھگت سے اس ٹرین کے ذریعے اسلحہ اور منشیات سمگل کیا جارہا ہے اور اسے لاہور سے کراچی بھیجا جارہا ہے اس بارے میں حساس ادارے کے اہلکا ر بھی باقاعدہ ورک کررہے تھے.چار مسافروں نے  قلیوں کی مدد سے اپنا سامان سے بھرا بیگ ٹرین میں لوڈ کیا اوراِسی دوران سکیورٹی اہلکار وں نے شک گزرنے پر اُنہین روک لیا اورٹرین میں سوا ر نہیں ہونے دیا۔اس دور ان یہاں رش لگ گیا اور ریلوے پولیس کے مذیداہلکار بھی موقعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے سامان کی تلاشی لی تو انکشاف ہوا کہ اس میں اسلحہ موجود ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ریلو ے پولیس نے 28،9MMپسٹل،7روسی ساختہ کلاشنکوف ،ایل ایم جی کے 1ہزار سے زائد راﺅند برآمد کر کے ملزم حارث ،حافظ اسرار اور محمد شفیع کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ،یہ ریلوے پولیس کی جانب سے اب تک کی سب سے بڑی اسلحہ پکڑنے کی کاروائی ہے ،پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان اسلحہ کراچی اور ملک کے دوسروئے شہروں میں سپلائی کرنا چاہتے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے ،دوسری جانب زیر حراست ملزمان دعوی کر رہے ہیں کہ یہ تمام اسلحہ لائسنسی ہے اور وہ اسلحہ کا کاروبار کرتے ہیں جبکہ اس بات کے باوجود ملزمان کسی بھی قسم کا کوئی لائسنس پولیس کو پیش نہیں کر سکے ،ریلوے پولیس حکام کے مطابق اگر کسی بھی قسم کا اسلحہ ریلوے کے ذریعے دوسرے کسی بھی شہر میں لیجانا مقصود ہو تو اس کے لئے ریلوے اتھارٹیز سے کاغذات دکھا کر این او سی لیا جاتا ہے ،جو کہ ملزمان سے برآمد نہیں ہوا اور نہ ہی کسی اور قسم کا کوئی لیڑ نکلاہے۔

مزید :

لاہور -