لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب نے والٹن فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب نے والٹن فلائی اوور کا افتتاح کر دیا
لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب نے والٹن فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلٰی پنجاب نے لاہور میں فیروز پور روڈ پر والٹن فلائی اوور کا افتتاح کر دیا ، کہتے ہیں شاہراہوں کا نظام بہتر ہونے سے ترقی کا عمل تیز ہو گا۔فیروز پور روڈ قینچی کے مقام پر والٹن روڈ سے کلمہ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کیلئے بنائے گئے فلائی اوور کو باسٹھ روز میں مکمل کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے فلائی اوور کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انفراسٹرکچر بہتر ہونے سے وقت اور توانائی کی بچت ہوتی ہے جس سے ترقی کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ انہوں نے فلائی اوور مکمل کرنے والے انجینئر ز ، حکام اور کارکنوں کی محنت کو بھی سراہا۔

مزید :

لاہور -