پنجاب اسمبلی کا پارلیمانی سال مکمل ہونے میں 14دن باقی رہ گئے
لاہور( شہزاد ملک) پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اب تک حکومت نے اپنے آئینی سو دنوں کی اجلاسوں کی کاروائی کا حدف پورا کرتے ہوئے اب تک 86دنوں کی کاروائی مکمل کر لی ہے اور حکومت کے پارلمیانی سال کے سو دن پورے ہونے میں صرف 14دن کی کاروائی باقی رہ گئی ہے اور اس کے لئے بھی ابھی تک حکومت کے پاس تقریبا ڈھائی ماہ کا عرصہ باقی ہے اس طرح حکومت آسانی کے ساتھ اپنے آئینی سو دن کی کاروائی مکمل کر سکتی ہے ۔حکومت نے اپنے 86دنوں کی کاروائی کے دوران مفاد عامہ سے متعلق مختلف 33بل ایوان میں
معتارف کروائے ہیں ان میں سے مفاد عامہ سے متعلق مختلف 20بل پاس ہو چکے ہیں ایک بل پرائیوٹ ممبر ڈے کے دن حکومت کی بجائے حکومتی رکن نے بطور رکن اسمبلی پیش کیا تھا جو شیشہ کیفے کے متعلق تھا اور وہ بل بھی ایوان نے پاس کر لیا تھا ۔اس وقت سپیشل کمیٹی نمبر ون کے پاس مختلف 13بل ہیں جبکہ سپیشل کمیٹی نمبر ٹو کے پاس مختلف 5بل ہیں ۔ایوان کی ایجوکیشن کمیٹی کے پاس مختلف دو بل ہیں ۔ایوان کی صحت کمیٹی کے پاس مختلف تین بل ہیں۔ہاؤسنگ اینڈ اربن کمیٹی کے پاس ایک بل ہے۔لیبر اینڈ ہومن ریسورس کے پاس ایک بل ہے۔لائیو سٹاک ڈیری کے پاس ایک بل ہے۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے پاس دو بل ہے۔ پی اینڈ ڈی کے پاس ایک بل ہے ۔