بادشاہی مسجد کھول دی گئی، مزار اقبال بدستور بند
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عالمگیری بادشاہی مسجد 18 روز بند رہنے کے بعد عوام کیلئے دوبارہ کھول دی گئی ہے لیکن مزار اقبال تاحال بند ہے ۔ 27 مارچ کو مزار اقبال پر ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر اس کے ساتھ ساتھ بادشاہی مسجد کی طرف آنے والے راستے کو رکاﺅٹیں اور خاردار تاریں لگاکر عوام کیلئے بند کردیا گیا تھا جس وجہ سے لاہور اور اس کے گردونواح سے آنے والے سیاحوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور وہ مسجد میں گیلری میں تبرکات کی زیارت سے بھی محروم تھے۔ 18 روز بعد بادشاہی مسجد کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے مگر مزار اقبال کو ابھی بھی نہیں کھولا گیا او شہری دور کھڑی کی گئی رکاﺅٹوں کے پاس ہی مصور پاکستان کے ایصال ثواب کیلئے دعا مانگ کر روانہ ہورہے ہیں۔