حامد میر سچا صحافی ہے، جیو کی بندش عوام پسند نہیں کرے گی: جاوید ہاشمی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حامد میر ایک سچا صحافی ہے، جیو نیوز کی بندش کو پاکستانی عوام پسند نہیں کرے گی ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ کوئی سوچ نہیں سکتا کہ آئی ایس آئی کے خلاف جائے، جیو کی بندش پر عوام اٹھ کھڑے ہوں گے۔