لاہورہائیکورٹ میں مریم نوازکیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہورہائیکورٹ میں مریم نوازکیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور
 لاہورہائیکورٹ میں مریم نوازکیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی بطور چیئرپرسن یوتھ لون سکیم تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجازالحسن نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کی یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن کے طور پر تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی، جو میرٹ اور آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے مریم نواز کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے پندرہ روز میں جواب طلب کرلیا۔

مزید :

لاہور -