لاہور میں تیزاب گردی، رشتے کے تنازع پر 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا، ملزم گرفتار

لاہور میں تیزاب گردی، رشتے کے تنازع پر 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا، ملزم ...
لاہور میں تیزاب گردی، رشتے کے تنازع پر 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا، ملزم گرفتار
کیپشن: Minar e Pakistan Arial View

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہدرہ کے علاقے میں رشتے کے تنازع پر 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح جھلس گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے ونڈالہ روڈ پر فاطمہ اپنی بہن کے ساتھ خریداری کے بعد واپس گھر جا رہی تھی کہ آصف اور غلام حسین نے ان پر تیزاب سے بھرا جگ پھینک دیا جس کے نتیجے میں دونوں بہنوں کے چہرے اور جسم جھلس گئے۔ دونوں خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔ پولیس نے دونو ں ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ زخمی خواتین کے ابتدائی بیان کے مطابق ان پر حملہ رشتے کے تنازع پر کیا گیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

لاہور -