پاک ٹی ہاؤس میں منیر نیازی کی 86 ویں سالگرہ کی تقریب

پاک ٹی ہاؤس میں منیر نیازی کی 86 ویں سالگرہ کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاک ٹی ہاؤس میں منیر نیازی کی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں نامور شعراء نے خصوصی شرکت کی مشاعرے کی صدارت اصغر ندیم سید نے کی، خصوصی شرکت منصور آفاق، ڈاکٹر اختر شمار، باقی احمد پوری، ندیم بھا بھا، اقبال راہی، راجہ منیر، ڈاکٹر عامر شہزاد، ڈاکٹر صغریٰ صدف، آغا نثار، سعد اﷲ شاہ و دیگر شعراء نے شرکت کی شعرا نے منیر نیازی کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہارکیا کہ نوجوان نسل ان کی اتباع کرے گی ،کیونکہ وہ بہت بڑے شاعر تھے اور انہوں نے سماج میں محبتیں بانٹنے کے لیے شاعری ہی نہیں کی بلکہ عملی طور پر بھی اقدامات کئے ان کی ادبی خدمات پر بھی گفتگو کی گئی اور اس ضمن میں ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔