دولہا قائد پر فدا، بارات سمیت گیارہ مئی کے احتجاج میں شامل

دولہا قائد پر فدا، بارات سمیت گیارہ مئی کے احتجاج میں شامل
دولہا قائد پر فدا، بارات سمیت گیارہ مئی کے احتجاج میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دولہا بھی قائد پر فدا ہوگیا اور اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلی میں بارات سمیت شامل ہوگیا ۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق انار کلی کا محمد ایوب بارات لینے نکلااور باراتیوں سمیت گیارہ مئی کے احتجاج کے سلسلے میں نکالی جانیوالی ڈاکٹرطاہرالقادری کی پاکستان عوامی تحریک کا حصہ بن گیا۔ محمد ایوب نے اعلان کیاکہ وہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی قیادت میں انقلاب کے بعد ہی شادی کرے گا,دلہن تو پھر بھی مل جائے گی ، قائد نہیں ملے گا۔محمد ایوب نے دعویٰ کیاکہ شادی عزیز نہیں ، قائد نے آواز دی تو لبیک کہا۔احتجاج کے دوران شرکاء دولہے پر نوٹ نچھاور کرتے رہے ، دولہے کا کہناتھاکہ وہ قائد کا خطاب سنے بغیر دلہن لینے نہیں جائے گا۔

مزید :

قومی -