ماڈل ٹاﺅن کے مکینوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے: ہائیکورٹ

ماڈل ٹاﺅن کے مکینوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے: ہائیکورٹ
 ماڈل ٹاﺅن کے مکینوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے: ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ وزیر اعلی ہاﺅس ماڈل ٹاﺅن کے قریب رہائش پذیر شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور کوئی ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے جس کے تحت یہ شہری پولیس ناکے پر رکے بغیر اپنے گھروں کو آجاسکیں ۔اس حوالے سے اس علاقہ کے مکینوں کو گاڑیوں کے لئے سٹیکر بھی جاری کئے جاسکتے ہیں ۔جسٹس شاہد وحید نے یہ حکم سردار خرم لطیف کھوسہ کی درخواست پر سی سی پی او لاہور کو طلب کر کے جاری کیا ۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ وہ وزیر اعلی ہاﺅس کے علاقہ میں مکان نمبر84-Hمیں رہائش پذیر ہے لیکن پولیس نے وہاں رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں اور درخواست گزار سمیت اس علاقہ کے مکینوں کو اس ناکے پر روک لیا جاتا ہے اور ان سے تضحیک آمیز سلوک کیا جاتا ہے ۔اس سے قبل چوک سے دوسری طرف یہ رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں لیکن اب انہیں ایسی جگہ پر لگا دیا گیا ہے جس سے اہل محلہ کے حق آزادی نقل و حرکت بری طرح متاثر ہورہا ہے ۔فاضل جج نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ جس علاقہ میں سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے رکاوٹیں کھڑی کرنا مقصود ہوں وہاں کے مکینوں کو اعتماد میں لینا اور ان کی آزادی کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔فاضل جج نے مذکورہ ہدایت کے ساتھ اس کیس کی مزید سماعت 7مئی پر ملتوی کردی جبکہ سی سی پی او کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ تاریخ سماعت پر شہریوں کی سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔

مزید :

قومی -