علی الصبح قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 42افرادجاں بحق، کئی زخمی
پنوں عاقل،سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 42افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سانگی کے قریب کراچی سے آنیوالی مسافر سامنے سے آنیوالے ٹریلرسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بس اور ٹریلر آپس میں دھنس گئے ۔ ریسکیو اورپولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر اور بس میں پھنسے لوگوں کو نکالا۔ ریسکیوذرائع کے مطابق گاڑیوں کے عملے سمیت 42افرادکی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، لاشوں اورزخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے ۔ ریسکیوحکام کے مطابق مرنیوالوں میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد ، چھ بچے اور پانچ خواتین شامل ہیں ۔ بدقسمت بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان آرہی تھی جبکہ مرنیوالے بیشترافراد کا تعلق ملتان ، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان سے ہے ۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔