خیبر پختو نخوا ہ میں جلد تعلیمی انقلاب لائیں گے،بلدیاتی انتخابات میں نظریئے کوووٹ دیں : عمران خان
سوات (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختو نخواہ میں جلد تعلیمی انقلاب لائیں گے ،صوبے کی پولیس غیر سیاسی ہے لیکن کراچی پولیس سیاسی ہے ، خیبر پختو نخواہ میں سکولوں کا نصام جلد بہتر ہوگا، بلدیاتی انتخابات میں لوگ نظریئے کو ووٹ دیں۔سوات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ ہر تحصیل میں کھیلوں کے میدان بنیں گے ، پنجاب کی طرح یوتھ فیسٹیول پر اربوں روپے ضائع نہیں کریں گے ، چند دنوں میں ایک آ زاد احتساب سیل قائم کریں گے، عوام کو سستی بجلی دیںگے ،کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ،خیبر پختونخوا ہ میں وزیر وں کو بجلی چوری کرنے نہیں دوں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ سوات سے کالام جانے والی سڑک خیبر پختو نخواہ حکومت بنائے گی ،کالام میں چھوٹا ڈیم بنائیں گے ،لوڈشیڈنگ کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختو نخواسہ ے پورے پاکستا ن کو بجلی بھیج سکتے ہیں ،آئندہ چند دنوں میں تمام صوبوں میں فرق نظر آجائے گا ، چند ہفتوں میں ایک احتساب سیل پشاور میں قائم کریں گے ، ضمنی انتخا بات میں لوگ نظریے کو ووٹ دیں ۔