علامہ اقبالؒ کی برسی کے موقع پر مزار عوام کے لیے بند
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شاعر مشرق اور مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی آج 76ویں برسی منائی جارہی ہے تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ان کا مزار عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے۔مزار اقبالؒ پر آج ان کی برسی کی تقریب بھی منعقد نہ ہوسکی اور کسی اہم سیاسی شخصیت نے بھی ان کے مزار پر حاضری نہ دی ۔ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں مسلمان کسی خطرے کے بغیر اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گزار سکیں لیکن شاید انہیں معلوم نہ ہوگا کہ ان کی تعبیر میں مسلمان ہی مسلمان کا دشمن ہو جائے گا اور اس دشمنی کی زد میں مساجد ، اولیائے کرام کے مزار بھی آئیں گے۔آج مصور پاکستان کا 76واں یوم وفات ہے لیکن ان کا مزار بھی سیکیورٹی خدشات کی زد میں آ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے مزار میں شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔