کچھ لوگ ذاتی مقاصد کیلئے اسلام کا غلط استعمال کرکے دہشتگردی پھیلاتے ہیں : امام کعبہ
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہاہے کہ کچھ لوگ ذاتی مقاصد کیلیے اسلام کاغلط استعمال کرتے ہوئے تشدداور دہشت گردی پھیلاتے ہیں،امن ہماراسب سے بڑاہتھیار ہے۔بین الاقوامی امن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اسلام بنی نوع انسان کے لیے زندگی کوبہتر بنانے کادرس دیتاہے۔ اگردنیا کوبڑے پیمانے پرتباہی کے ہتھیاروں پر فخرہے تواسلامی اقوام کواپنے سب سے بڑے ہتھیارامن پرفخرہے۔