عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت پنجاب کو گیس بندش کی دھمکی دیدی

عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت پنجاب کو گیس بندش کی دھمکی دیدی
عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت پنجاب کو گیس بندش کی دھمکی دیدی
کیپشن: Senator Zahid

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی نے دھمکی دی ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے خیبرپختونخواہ کو گندم کی سپلائی بحال نہ کی تو صوبائی حکومت بھی پنجاب کو بجلی وگیس کی رسد منقطع کرسکتی ہے ، خیبرپی کے کو گندم کی رسد منقطع کرکے آئین کے آرٹیکل151کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر افراسیاب خٹک، سینیٹر الیاس بلور اور سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ پنجاب حکومت آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گندم کی نقل وحرکت پر پابندی لگا کر ان کو ان لوڈ کر رہی ہے۔ سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ یہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، پنجاب حکومت ٹرکوں سے گندم اتار کر روک رہی ہے۔ پنجاب میں گندم روک کر سستی روٹی کے نام پر آٹا پنجاب میں ہی فراہم کر دیا جاتا ہے جبکہ خیبرپی کے میں گندم کی قلت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے، اگر حق مانگیں تو غدار کا ٹھپہ لگا دیتے ہیں۔

مزید :

قومی -