حامد میر کے الزامات،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا :دفترِ خارجہ

حامد میر کے الزامات،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف منفی ...
حامد میر کے الزامات،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے دفاعی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا :دفترِ خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ حامد میر پر حملے کی غلط رپورٹنگ کو جواز بناکر قومی اداروں پر بھارتی اور عالمی میڈیا کی تنقید بے بنیاد اور بلاجواز ہے۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم نے کہا کہ حامد میر پر حملے کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کی گئی جس کو بھارتی میڈیا نے جواز بنا کر پاکستان اور اس کے دفاعی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جو کوئی نئی بات نہیں، بھارتی میڈیا اس سے قبل بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتا رہا ہے جبکہ عالمی میڈیا کی بھی اس حوالے سے پاکستان پر تنقید بلاجواز اور بے بنیاد ہے، ہمیں قومی اداروں پر تنقید اور تبصرہ کے بجائے ملکی مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر 30 اپریل سے 2 مئی تک برطانیہ کا دورہ کریں گے جبکہ ایرانی وزیر داخلہ وزیر اعظم کے دورہ ایران سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے بجلی درآمد کرنے کا معاہدہ قابل عمل ہے کیونکہ اس منصوبے کے لئے کسی فنڈنگ کی ضرورت نہیں تاہم ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے کثیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور کوئی بھی عالمی ادارہ فنڈنگ کے لئے تیار نہیں۔

مزید :

قومی -