پونچھ سیکٹر : بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستان کی جوابی کارروائی

پونچھ سیکٹر : بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستان کی جوابی کارروائی
پونچھ سیکٹر : بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستان کی جوابی کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پونچھ سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال گولہ باری شروع کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے فوری اور مﺅثر جواب کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے توپ خانے ، مارٹر اور ہیوی گنز کا استعمال ،ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ واضح رہے کہ اسے سے پہلے بھی متعدد بار بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی ہوتی رہی ہے جبکہ بھارت پاکستان پر یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ سیز فائر کی خلاف ورزی پاکستان کی جانب سے ہوتی ہے اور بھارت جوابی کارروائی کرتا ہے۔ اس معاملے پر کئی بار پاک بھارت فلیگ میٹنگز بھی بلائی جاتی رہی ہیں لیکن بھارت کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -