جے یو آئی کی طالبان سے جنگ بندی کیلئے اپیل
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو آئی ( ف)نے طالبان سے سیز فائر میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے ۔ جے یو آئی کا کہنا ہے طالبان کو مذاکرات کیلئے جنگ بندی میں توسیع کرنا چاہئے جبکہ حکومت کو اعتماد سازی کیلئے مناسب اقدامات اٹھانا چاہئیں ۔ اپیل میں طالبان سے کہا گیا ہے کہ وہ فاٹا کے عوام کے مفادات کو بھی سامنے رکھیں جبکہ حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ اعتماد سازی کیلئے واضح اقدامات کرے ، مذاکرات میں تمام سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں کو آن بورڈ لے ، سیز فائر کے دوران ہی بامعنی مذاکرات ممکن تھے لیکن حکومت کمزور مذاکرات کی وجہ سے سیز فائر میں توسیع نہ کراسکی کیونکہ حکومتی حکمتِ عملی میں ویژن کی کمی تھی ۔