عبدالقادر گیلانی پر قبرستان پر قبضے کا الزام

عبدالقادر گیلانی پر قبرستان پر قبضے کا الزام
عبدالقادر گیلانی پر قبرستان پر قبضے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہانیاں (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سابق ایم این اے عبدالقادر گیلانی کے بیٹے پر الزام عائد کیاگیاہے کہ اُنہوں نے جہانیاں کے سابق ایم پی اے کے بیٹے سے ملکر گاﺅں کی قبرستان کی 2 مربع اراضی پر قبضہ کرلیا اوراس ضمن میں علاقہ کے نمبردار کی درخواست پر ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔  جہانیاں کے علاقہ چک نمبر 108 دس آر کے نمبر دار اورسابق صدر بار ایسوسی ایشن جہانیاں چوہدری طاہر رندھاوا نے ڈی سی او خانیوال عثمان معظم کو دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چک مذکورہ میں رقبہ تقریباً 400 کنال سرکاری اراضی جو قبرستان اور فلاحی اداروں کیلئے مختص کی گئی تھی. خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیاہے کہ اراضی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے فرزند سابق ایم این اے عبدالقادر گیلانی نے جہانیاں کے سابق ایم پی اے ملک ارشد حسین میتلا کے فرزند ملک ابراہیم کے ساتھ ملکر قبضہ کرلیا ۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -