سام سنگ اور ایپل میں جنگ جاری

سام سنگ اور ایپل میں جنگ جاری
سام سنگ اور ایپل میں جنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (بیورو رپورٹ)دنیا کی دوبڑی موبائل کمپنیوں ” ایپل“اور سام سنگ کے درمیان جنگ جاری ہے۔ سام سنگ نے حال ہی میں اپنا جدید ترین سمارٹ فون گلیکسی S5متعارف کرایا ہے۔ اس فون میں بہت سے ایسے فیچرز موجود ہیں جن کی ایپل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی آئی فون 5Sمیں کمی ہے۔ مثال کے طور پر سام سنگ کا دعویٰ ہے کہ گلیکسی S5کو چند منٹوں کے لئے اگر پانی میں بھی ڈال دیا جائے تو بھی اس کا بال بھی بیکا نہیں ہوگا۔ گلیکسی کے کیمرہ فلیش میں ”ہارٹ ایٹ مونیٹر“موجود ہے جس کے ذریعے دل کی دھڑکن ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ گلیکسی S5میں موجود کیمرہ 16میگا پسکل ہے جبکہ آئی فون 5Sمیں 8میگاپکسل۔گلیکسی کی میموری 128جی بی تک بڑھائی جا سکتی ہے اور 4Kویڈیو بھی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ 4Kویڈیو کوالٹی HDسے 4گنا تک بہتر ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ گلیکسی میں ’انفراریڈ بلاسٹر“موجود ہونے کے باعث اسے ریموٹ کنٹرول کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ خصوصیت بھی ایپل کے فون میں موجود نہیں۔