گلیسکی ایس 5کی پہلی ناکامی
نیو یارک (بیورو رپورٹ)سام سنگ گلیکسی S5کو آئے ابھی صرف چار دن ہوئے ہیں لیکن اس کی پہلی ناکامی بھی سامنے آگئی ہے۔ جرمنی کے سکیورٹی ماہرین نے اس جدید فون کا ”فنگر پرنٹ سکینر“ہی ہیک کرلیا۔جرمنی کے تحقیق کار اس بات پر کام کررہے تھے کہ وہ کسی طرح سام سنگ گلیکسی S5کے فنگر پرنٹ سکینر کو ہیک کر سکتے ہیں کہ نہیں لیکن انہیں چوتھے ہی دن کامیابی مل گئی۔انہوں نے فنگرپرنٹ کے مولڈ کے ذریعے سکینر کو دھوکہ دے دیا. اسی طرح کی خامی ایپل آئی فون کے سکینر میں بھی سامنے آئی تھی، جو کہ گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا. تحقیق کاروں کو صرف 150پاؤنڈ (25ہزار روپے)خرچ کرنا پڑے اور انہوں نے فنگر پرنٹ سکینر کا توڑ ڈھونڈ لیا۔ سام سنگ نے تا حال اس بارے میں کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا.