کہیں سے بھی اپنا کمپیوٹر موبائل کے ذریعے کنٹرول کریں
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)گوگل نے اپنی ”ریموٹ ڈیسک ٹاپ ایپ“ریلیز کردی ہے۔ اب صارفین اسے استعمال کرتے ہوئے دنیا میں کہیں بھی بیٹھے موبائل کے ذریعے اپنا گھریلو یاد فتری کمپیوٹر کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل صارفین کو”کروم براؤزر“کے ذریعے اپنی سکرین دوسروں کو دکھانے کی اجازت تھی۔ لیکن اب کے یہ سہولت موبائل پر بھی مہیا کر دی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ استعمال کرنے والوں کی مدد کے لئے بھی ایک علیحدہ ایپ بنائی گئی ہے جس کے ذریعے وہ گوگل کی اس سہولت کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس طرح کی اور بہت سی ایپلیکشنز بھی مارکیٹ میں موجود ہیں لیکن گوگل کا دعویٰ ہے کہ اس کی جانب سے فراہم کردہ سہولت مارکیٹ میں پہلے سے موجود پراڈکس کے مقابلے میں زیادہ آسان فہم اور کارکردگی کے اعتبار سے بہتر ہے۔