سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے یوٹیوب کھولنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے یوٹیوب کھولنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ...
سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے یوٹیوب کھولنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے یوٹیوب کھولنے کی  قرار دار متفقہ طورپر منظور کرلی۔ چیئرمین سینیٹر افراسیاب خٹک کی زیرصدارت ہونیوالے انسانی حقو ق کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں یوٹیوب پر پابندی نہیں ، جس مواد کی وجہ سے یوٹیوب پر پابندی لگائی تھی ، وہ مواد دیگر ویب سائیٹوں کا پراکسی کے ذریعے مل جاتاہے جس پر چیئر مین افراسیاب خٹک کاکہناتھاکہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے چیئرمین بھی کہ چکے ہیں کہ یو ٹیوب پر پابندی کا کوئی فائدہ نہیں ۔ کمیٹی نے یہ معاملہ سینیٹ میں اٹھا نے کا فیصلہ کر تے ہوئے یوٹیوب کھولنے کے حق میں ایک قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ۔