زونگ نے تھری اور فورجی، موبی لنک، یو فون اور ٹیلی نار نے تھری جی سپیکٹرم خرید لیا: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

زونگ نے تھری اور فورجی، موبی لنک، یو فون اور ٹیلی نار نے تھری جی سپیکٹرم خرید ...

وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے نے نیلامی کو کامیاب بنایا، دوسرا فورجی سپیکٹرم ابھی نیلام نہیں ہو سکتا: وزیر خزانہ

 زونگ نے تھری اور فورجی، موبی لنک، یو فون اور ٹیلی نار نے تھری جی سپیکٹرم خرید لیا: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
 زونگ نے تھری اور فورجی، موبی لنک، یو فون اور ٹیلی نار نے تھری جی سپیکٹرم خرید لیا: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
 زونگ نے تھری اور فورجی، موبی لنک، یو فون اور ٹیلی نار نے تھری جی سپیکٹرم خرید لیا: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
 زونگ نے تھری اور فورجی، موبی لنک، یو فون اور ٹیلی نار نے تھری جی سپیکٹرم خرید لیا: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے تھری جی اور فور جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور حکومت کو تھری جی کے 4 اور فورجی کے 1 لائسنس کی نیلامی سے مجموعی طور پر ایک ارب 11 کروڑ 20 لاکھ 82 ہزار ڈالر ریونیو حاصل ہوا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق نیلامی میں چار موبائل کمپنیوں زانگ، موبی لنک، یوفون اور ٹیلی نار نے حصہ لیا جن میں سے زونگ ایک تھری جی اور ایک فورجی لائسنس کی نیلامی جیت کر سب سے کامیاب کمپنی رہی۔ موبی لنک نے 10 میگاہرٹز کا تھری جی جبکہ ٹیلی نار اور یوفون موبائل کمپنی نے 5,5 میگاہرٹز تھری جی سپیکٹرم خریدا۔ چاروں کمپنیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 902.82 ملین ڈالرز کی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق نیلامی کے عمل کو مجموعی طور پر آٹھ مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھے اور اس کی بنیادی قیمت 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رکھی گئی تھی جس میں نیلامی کے پہلے چار مرحلوں میں 1کروڑ 68 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور چوتھے مرحلے میں یہ رقم 902.82 ملین ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی تاہم پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں مرحلے میں کسی کمپنی نے بولی کی رقم میں اضافہ نہ کیا جس کے باعث بولی کی رقم چوتھے مرحلے کی سطح پر برقرار رہی جس کے بعد نیلامی کا عمل ختم کر کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی اے کے چیئرمین نے کہا کہ فروخت نہ ہونے والا فور جی کا ایک لائسنس بھی جلد ہی نیلام کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 110 ممالک میں فور جی موبائل سروس موجود ہے اس لئے پاکستان بھی جلد از جلد ان ممالک میں سرفہرست میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ نیلامی کے عمل کو شفاف اور رازدرانہ طور پر سر انجام دینے کیلئے نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو مختلف رنگ کوڈز کے طور پر الاٹ کئے گئے تھے اور نیلامی کا عمل آن لائن رکھا تھا جبکہ نیلامی کے ہر مرحلے کے بعد اس کا نتیجہ پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر جاری کیا جاتا رہا۔ بولی دینے والی کمپنیاں نام کے بجائے مخصوص رنگ کے ذریعے ظاہر ہوتی رہیں جس کے باعث نیلامی میں حصہ لینے والی دیگر پارٹیوں کو یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ بولی کس آپریٹر کی طرف سے لگائی گئی ہے۔نیلامی کا یہ جدید طریقہ حال ہی میں امریکہ، سویڈن، ناروے، ہانگ کانگ اور کینیڈا میں اختیار کیا گیا جس میں ایک سافٹ وئیر کے ذریعے کمپنیاں اپنے صدر دفاترمیں بیٹھ کر نیلامی میں حصہ بنیں۔ نیلامی میں ہر بولی کے درمیان 45منٹ کا وقفہ دیا گیا جبکہ ہر اگلی بولی کا پہلے والی بولی سے کم از کم 3فیصد زیادہ ہونا لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم نیلامی کے آخری مرحلے میں اس شرط کا اطلاق نہیں تھا۔