ایپل اور سام سنگ کی قانونی جنگ ، سام سنگ کا ایپل پر جوابی وار

ایپل اور سام سنگ کی قانونی جنگ ، سام سنگ کا ایپل پر جوابی وار
glaxy
کیپشن: Samsung

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسکو (نیو زڈیسک)ایپل اور سام سنگ کی قانونی جنگ جاری ہے اور تین ہفتے تک ایپل کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا دفاع کرنے کے بعد اب سام سنگ نے بھی اپنے حریف پر جوابی وار کر دیا ہے ۔ سام سنگ کا کہناہے کہ ایپل کی جانب سے اس کی ویڈیو کالنگ سروس ”فیس ٹائم “ میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کا ”پیٹنٹ “سام سنگ نے 1994میں حاصل کیا تھا ۔ اس ”پیٹنٹ “ کی خلاف ورزی پر ٹیکنالوجی کمپنی نے 60لاکھ ڈالر کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری جانب ایپل کے وکیل نے عدالت میں اس دعوے کو بے بنیاد قرا دیتے ہوئے کہا کہ سام سنگ جس ٹیکنالوجی کا ذکر کر رہا ہے ۔ وہ بے حد پرانی ہو چکی ہے ۔ یاد رہے ایپل کی جانب سے سام سنگ کے خلاف 2ارب ڈالر کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ ایپل کا مو¿قف ہے کہ کورین کمپنی نے اس کے متعدد پیٹنٹ شدہ فیچرز چوری کئے ۔ اس مقدمے کی سماعت ابھی جاری ہے ۔