باو¿لرز کے لیے محدود اووز کی کرکٹ میں مشکلات بڑھ رہی ہیں:سعید اجمل

باو¿لرز کے لیے محدود اووز کی کرکٹ میں مشکلات بڑھ رہی ہیں:سعید اجمل
20 20
کیپشن: ahmal

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے شہرہ آفاق آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں محدود اوورز کی کرکٹ میں باو¿لرز کا کام کافی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔36سالہ سپنر کا ماننا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے آنے اور ایک روزہ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلی سے بہت زیادہ فرق پڑا ہے۔اجمل نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وقت بدل چکا ہے اور آج کل گیند بازوں کی کوئی قدر نہیں۔ بلے بزوں کے رویے اور تکنیک انتہائی جارحانہ ہو چکی ہے اور باو¿لرز کے لیے بہت مشکل ہو گئی ہے۔اجمل کا کہنا تھا کہ آج کل بہت زیادہ جارحانی انداز میں شاٹس کھیلتے ہیں جس کا کچھ عرصہ قبل تصور بھی محال تھا۔کرکٹ ان دنوں بہت تیز ہو چکی ہے اور باو¿لرز ہمیشہ دباو¿ میں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی یا 50 اوورز کی کرکٹ میں بلے باز شروع سے ہی حملہ آور ہوتا ہے اور بحیثیت باو¿لر آپ کو ہر میچ میں کچھ نئی چیزوں کے ساتھ میدان میں اترنا پڑتا ہے۔پاکستان کی جانب سے 33 ٹیسٹ میچز میں 169، 110 ایک روزہ میچوں میں 182 وکٹیں اور 63 ٹی ٹونٹی میچوں میں 85 بلے بازوں کا شکار کرنے والے اجمل نے مزید کہا کہ آج کل کھیل کے ان دونوں فارمیٹ میں بلے بازوں کے لیے آخری 10 اوورز میں 100 یا اس سے زائد نز بٹورنا عام سی بات ہے۔موجودہ دور میں پاکستان کے سب بہترین باو¿لر تصور کیے جانے والے اجمل کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ تو بنی ہی بلے بازوں کے لیے ہے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 5 فیلڈرز کے دائرے میں رہنے کے حوالے سے قانون نے باو¿لرز پر دباو¿ بڑھا دیا ہے۔اجمل پاکستان کرکٹ کی بورڈ کی منظوری کے بعد انگلش کاو¿نٹی وورسٹر شائر کے لیے جولائی تک کھیلیں گے جس کے بعد وہ وطن واپس آ کر دورہ سری لنکا کی تیاری کریں گے۔

مزید :

کھیل -