قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی شامت،حفیظ کے بعدمصباح ہٹاﺅلابی سرگرم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی شامت،حفیظ کے بعدمصباح ہٹاﺅلابی سرگرم
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتانوں کی شامت،حفیظ کے بعدمصباح ہٹاﺅلابی سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی ٹیم کے کپتان کا چناو پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے چیلنج بنتا جارہا ہے، محمد حفیظ کی چھٹی کے بعد احمد شہزاد کی بطور کپتان تعیناتی میں مشکل ہے تو دوسری جانب مصباح ہٹاﺅ لابی بھی سرگرم ہو گئی۔ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی اور ایشیاءکپ میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم پر تبدیلی کی ہوا چلی، پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹونٹی کے کپتان کی تلاش میں مشکلات کا شکار ہت تو دوسری جانب ون ڈے کے کپتان مصباح کی تبدیلی کی ہوا بھی چل پڑی۔ ٹی ٹونٹی میں ناکامی پر محمد حفیظ کی کپتانی گئی، تو احمد شہزاد کو ٹی ٹونٹی کا کپتان بنانے کی بات چلی پر احمد شہزاد کے کپتان بننے کی راہ میں ان کی بدتمیزیاں روکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔دوسری جانب 2015ءکے ورلڈ کپ کے لیے مصباح کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے، ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کون کرے پاکستان کی کپتانی یہ پی سی بی کے لیے مسئلہ بنا ہوا ہے۔مصباح کی بڑھتی عمر بھی ان کی کپتانی میں روڑے اٹکائے ہو ئے ہے، اگلے ماہ 40 سال کے ہونے والے مصباح الحق کےلئے 2015ءتک کپتانی کے فرائض انجام دینا مشکل ہو رہا ہے۔ پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی تو مصباح کو ورلڈ کپ تک کپتان دیکھنے کے خواہش مند ہیںلیکن پی سی بی میں موجود مصباح ہٹاو لابی موجودہ وقت کو مصباح کو کپتانی سے ہٹانے کےلئے بہترین موقع قرار دے رہے ہیں اور کسی جارح کپتان کو ون ڈے کی قیادت دینے پر بضد ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

مزید :

کھیل -