لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر 41برس کے ہوگئے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ) لٹل ماسٹر اور لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر 41 برس کے ہوگئے۔ 24 اپریل 1973ءکو ممبئی میں پیدا ہونے والے گھنگریالے بالوں والے ٹنڈولکر نے دنیائے کرکٹ کے بیشتر ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے 24سالوں کے دوران 200 ٹیسٹ، 463 ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا۔ لٹل ماسٹر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 51سنچریوں اور 68نصف سنچریوں کی مدد سے 15921اور ایک روزہ کرکٹ میں مجموعی طور پر 452 اننگز میں 18426رنز بنائے، جس میں 49 سنچریاں اور 96نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ون ڈے میں پہلی مرتبہ 200 رنز بنانے کا اعزاز بھی سچن کے پاس ہے۔