خیبر پختونخواہ حکومت کا نوجوانوں کو بے روزگاری الاﺅنس دینے کا اعلان

خیبر پختونخواہ حکومت کا نوجوانوں کو بے روزگاری الاﺅنس دینے کا اعلان
خیبر پختونخواہ حکومت کا نوجوانوں کو بے روزگاری الاﺅنس دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کی حکومت نے ماسٹرز کی تعلیم مکمل کرنے والے بیروزگار افراد کے لئے ماہانہ بیروزگاری الاﺅنس دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر ہائی ایجوکیشن مشتاق غنی نے کہا ہے کہ بیروزگار طلباءکو ملازمت ملنے تک دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ جناح کالج کے کانووکیشن کے موقع پرمشتاق غنی نے اعلان کیا کہ جو طلباءاور طالبات ایم اے اور ایم ایس سی کے بعد فارغ ہیں ان کو دو ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا اور جب تک ان کو ملازمت نہیں ملتی وظیفہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور آئندہ دس روز میں فیصلہ کریں گے کہ کن کن طلباءکو وظیفہ دیا جا سکتا ہے، کوشش ہوگی کہ  تمام فارغ طلباءکو وظیفہ دیں ۔

مزید :

نوجوان -